Live Updates

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تارو جبہ میں بین الااضلاعی واپڈ ا نائٹ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر واپڈ ا ٹائون مینجمنٹ کو سراہا اور نوجوانوں کے جو ش و جذبے کو قابل ستائش قرار دیا ،صوبائی حکومت نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اُبھارنے کیلئے ایک مکمل سسٹم بنار ہی ہے جو صوبے میں کھیلوں کے مقابلے اور فروغ پر کام کرئیگا

ہفتہ 24 جون 2017 20:58

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تارو جبہ میں بین الااضلاعی واپڈ ا نائٹ سپر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تارو جبہ میں بین الااضلاعی واپڈ ا نائٹ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر واپڈ ا ٹائون کی مینجمنٹ کو سراہا اور نوجوانوں کے جو ش و جذبے کو قابل ستائش قرار دیا ،صوبائی حکومت نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اُبھارنے کیلئے ایک مکمل سسٹم بنار ہی ہے جو صوبے میں کھیلوں کے مقابلے اور فروغ پر کام کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںہفتہ کو یہاں نے واپڈا ٹائون شپ تارو جبہ میں بین الااضلاعی واپڈا نائٹ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم نوشہر ہ لیاقت خان خٹک ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی میاں خلیق الرحمن خٹک، ضلع نائب ناظم اشفاق احمد خان، ضلعی و تحصیل کونسلروں ، عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹور نامنٹ میں فاٹا، پشاور، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان کی128 ٹیموں نے حصہ لیا۔ وقار الیون بڈھ بیر پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے اور خیر خواہ الیون تہکال پشاور کو70 رنز کا ہدف دیا جو وقار الیون نے 32 رنز سے جیت لیا۔اور مقررہ اورز میں خیر خواہ الیون 38 رنز بناسکی۔ وزیراعلیٰ نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میںتحصیل کی سطح پر بیشتر گرائونڈز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ سال ہر صوبائی حلقے میں پلے گرائونڈز بنانے پر کام شروع کر رہے ہیں۔

حکومت نوجوانوں کی ذہنی نشوونما اور جسمانی فٹنس کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس ٹیلنٹ کو اُبھارنے کیلئے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی ۔اُن کی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے میدان تعمیر کر رہی ہے ۔

تحصیل اور سکولوں کی سطح پر گرائونڈز کی تعمیر کا عمل جاری ہے جن میں بیشتر مکمل ہیں ۔ جن سکولوں کے پاس زمین دستیاب ہے اُس کی تعمیر نو کی جارہی ہے اور کھیلوں کے گرائونڈز بنا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 130 پلے گرائونڈز پر کام جاری ہے جبکہ آئندہ سال سے ہر صوبائی حلقے میں پلے گرائونڈز بنانے پر کام شروع کر رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم صرف گرائونڈ نہیں بنا رہے بلکہ کھیلوں کا ایک مربوط سسٹم دے رہے ہیں ۔

گرائونڈز کیلئے تحصیل ، ضلع اور صوبے کی سطح پر مینجمنٹ کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ جو ہر سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد یقینی بنائیں گی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر واپڈا ٹائون شپ میں کالج کی منظوری دی جو دستیاب زمین پر تیا رتعمیر کیا جائے گا۔۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا ۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :