Live Updates

پیپلز پارٹی عوا م سے جھوٹے وعدے کرنے سے پہلے 9سالہ کارکردگی کا حساب د ے ،نجیب ہارون

ضمنی الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو ووٹ دے کرکرپشن اور بھتہ خوری کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔ کارنر میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 24 جون 2017 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و حلقہPS-114کے امیدوار انجینئر نجیب ہارون نے کہا ہے کہPS-114کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کر چکے ہیں اور وہ اب کسی چور، کرپٹ ، بھتہ خور کو ووٹ نہیں دیں گے۔9سال سے سندھ کی حکومت پر قابض پیپلز پارٹی اور متعدد بار حکومت کا حصہ رہنے والی ایم کیو ایم کو کبھی یہاں کی عوام کا خیال نہیں آیا اب اچانک الیکشن قریب آتے ہیں انہیں اس حلقے کی یاد آگئی۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اعظم بستی اور چنیسر گوٹھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر سردار عبد العزیز، سابق سینیٹرہمایوں خان مندوخیل، سیف الرحمان خان،بلال غفار، اکبر موریجو،علاولدین آغا، حنیف سواتی، جہانگیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انجینئر نجیب ہارون نے مزید کہا کہ حلقہPS-114کے عوام اب جھوٹے دعووں اور کھوکھلے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں اور حقیقی تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

پیپلز پارٹی عوا م سے جھوٹے وعدے کرنے سے پہلے 9سالہ کارکردگی کا حساب دے۔ 9سالہ دور حکومت میں عوامی مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑہتے جا رہے ہیں ۔ انشاء اللہ 9جولائی کو PS-114کے عوام تحریک انصاف کو ووٹ دے کرکرپشن اور بھتہ خوری کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات