سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی سیاستدانوں کو شدید ناپسند کرتے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 20:48

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی سیاستدانوں کو شدید ناپسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے محمد سلمان کا ولی عہد بننا پاکستان کیلئے اچھی خبر نہیں ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی سیاستدانوں کو شدید ناپسند کرتے ہیں۔ اس وقت سعودی عرب کے حکومتی امور شہزادہ سلمان کے ہاتھ میں آ  چکے ہیں۔ قطر تنازعے پر بھی سعودی عرب پاکستان کی ثالثی قبول نہیں کر رہا۔ پاکستان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ واضح کرے کے اس کی ہمدردیاں کس ملک کیساتھ ہیں۔