سیالکوٹ ، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد میں کمی،49ہزار کیوسک ریکارڈ

ہفتہ 24 جون 2017 20:41

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد میں کمی،49ہزار کیوسک ریکارڈ ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام ہیڈ مرالہ اتھارٹی سے حاصل ہو نے والے اعداووشما ر کے مطا بق دریا ئے چنا ب ،دریا ئے جمو ں تو ی،دریا ئے منا ورتو ی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقا م پانی کی آمد49436کیو سک جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے اخراج 15286کیو سک ریکا رڈ کیا گیااور دریا ئے چنا ب میں پانی کی آمد43509کیوسک،در یا ئے جمو ں تو ی 2120کیوسک، در یا ئے منا ور تو ی 4085کیو سک آمد ریکا رڈ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ نہر اپر چنا ب کو12950کیو سک اور نہر مر الہ راوی لنک کو 22ہزار کیو سک کی بجائے 21200 کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے ۔اور نہر بی آر بی کو ہیڈ بمبا نو الہ سے 5800 کیوسک نہر نوکھر کو 675 نہر لوئیر چناب کو 6300جبکہ مسلسل منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث 225کیوسک پا نی کا نقصان ہورہاہے۔ دوسری طرف نالہ ایک ،ڈیک ،پلکھواور بھیڈ معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :