سیالکوٹ ،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں منشیات کا قیدی طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گیا

ہفتہ 24 جون 2017 20:41

ْ سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں منشیات کا قیدی طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گیا ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ اگوکی ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اورنگزیب بٹ کے خلاف اینٹی نارکوٹیکس فورس راولپنڈی نے منشیات کا مقدمہ درج کر رکھا تھا اور ملزم کو، راولپنڈی سے سیالکوٹ جیل میں منتقل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم اورنگزیب بٹ کو 14سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی اور گزشتہ روز جیل میں مبینہ طور پر ملزم اورنگزیب بٹ کو دل کا دورہ پڑا اور فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ملزم خالق حقیقی سے جا ملا ۔ پولیس تھانہ سول لائن نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروا لیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :