Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے بہت سے لوگ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی کئی رہنمائوں سے ہمارا رابطہ ہے، لوگوں بڑی تیزرفتاری سے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں

تحریک انصاف کے مر کزی رہنما عمر ڈار کاکارکنان سے خطاب

ہفتہ 24 جون 2017 20:41

مسلم لیگ (ن) کے بہت سے لوگ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں، ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے بہت سے لوگ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی کئی رہنمائوں سے ہمارا رابطہ ہے اور لوگوں بڑی تیزرفتای سے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز پارٹی کارکنا ن سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمر ڈار نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ملک کی بہت بڑی سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گی خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کے کئی سرکردہ افراد جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے جوبھی پارٹی میں شامل ہوا،اس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا،پنجاب میں دیگرجماعتوں سے بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں۔عمر ڈار نے کہاکہ وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے یہ ہی وجہ ہے لو گ ن لیگ سے کنا رہ کشی کر رہے ہیں کیونکہ وہ کسی کر پٹ پارٹی میں رہنے کو تیار نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات