سیالکوٹ ،جانوروں کو نہلانے جانے والی4 کمسن بچے نالہ ڈیک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 24 جون 2017 20:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پالتو جانوروں کو نہلانے جانے والے چار کمسن بچے نالہ ڈیک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کے گائوں چہور کے رہائشی محمد عباس کا 12سالہ بیٹا افضال احمد اور 7سالہ شیراز عباس،جبکہ سلامت علی کی 10سالہ بیٹی مریم سلامت اور 6سالہ بیٹا محمد علی اپنے پالتو جانوروں کو چرانے کے بعد نالہ ڈیک میں نہلارہے تھے کہ جانور گہرے پانی میں چلے گئے جنہیں نکالنے کی کوشش میں چار بچے 12فٹ گہرے پانی کے گڑھا میں ڈوب گئے اس دوران وہاں پر موجود دیگر چرواہوں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔

جس پر ریسکیو 1122کو اطلاع کی گئی جو کہ پسرور میں سروس نہ ہونے کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی اس دوران بچے جاں بحق ہوچکے تھے۔ تاہم ریسکیو 1122کے جوانوں نے 2گھنٹے انتھک کوشش کے بعد چاروں بچوں کو نعشوں کونکال کر لواحقین کے سپرد کردیا ہے۔ چاروں بچوں کی نعشیں جب ان کے گھر پہنچی تو گھروں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مائیں اپنے معصوم بچوں سے لپٹ لپٹ کر روتی رہی تاہم چاروں کی اجتماعی نماز جناز ہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :