چینی وزیر خارجہ کے دور ہ سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے استقبال کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 20:40

چینی وزیر خارجہ کے دور ہ سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی ہفتہ کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کانورخان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا۔دونوں رہنماء پرجوش طریقے سے گلے ملے۔بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان آمد پرآپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیںاورپاکستان آپ کی آمد ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے۔

آپ کے دورے سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ ، صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :