لیسکو کے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران خصوصی انتظامات مکمل

آپریشنل سٹاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے دفاتر میں موجود رہے گا

ہفتہ 24 جون 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) لاہور الیکٹرک سپلاٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍئی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں تاکہ عیدکے د وران لیسکو ریجن کے معزز صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے PDCٖٓٓٓآفس میں ایکسئنز اور ایس ڈی اوز کی سطح کے افسران کی سپیشل ڈیوٹیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات مورخہ26جون تا 28جون تک کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے علاقے کی شکایات دفاتر کے علاوہ مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

0347-0010222 , 0347-0010333 , 0347-0010444 0347-0010888 , ۔لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں بھی تمام افسران اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بارش اور طوفان آنے کی صورت میں تمام سپرٹینڈنگ انجیئنرز ، ایکسئنز اور ایس ڈی اوز کو اپے اپنے دفاتر میں رہنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں جبکہ لائن سپر وائزرز اور لائن سٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر رہے گا ۔

خراب موسم کی صورت میں ایس ای (GSO)کی ہنگامی ٹیموں SS&Tنارتھ اور سائوتھ کو ڈویژنل آفیسز میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔پی ڈی (GSC)کی ہنگامی ٹیموں کو پی ڈی (GSC)کے لاہور کے دفاتر جبکہ پی ڈی کنسٹرکشن کی ٹیموں کو PDآفس لاہور میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ سٹور سٹاف کو بھی حاضر رہنے کے آرڈرز جاری کیئے گئے ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ لیسکو نے بارشوں کے دوران واسا سے یقینی تعاون کے سلسلے میں سپرٹینڈنگ انجنیئر آپریشن ، ایسٹرن سرکل اور ایکسئن PDC کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا ہے جو بجلی فراہمی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے ۔لیسکو صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال میںاپنے علاقے کے شکایات دفاتر کے علاوہ ہیلپ لائن 111-000-118 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :