لیسکو کے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری ،صارفین کی سہولت کے لئے چار نئے فیڈرز چلا دیئے

ہفتہ 24 جون 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) لاہور الیکٹرک سپلاٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍئی کمپنی (لیسکو)نے صارفین کی سہولت اور بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے پیشِ نظردو روز میں 4نئے فیڈروں سے بجلی کی ترسیل شروع کر دی ہے ۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مورخہ 24جون 2017کو لیسکو نے دو نئے فیڈروں 11Kvلیل اور بلال کالونی سے بجلی کی ترسیل شروع کر دی ہے ۔

لیسکو ترجمان کے مطابق 132Kڈی ایچ اے فیز 5گرڈسے نکلنے والے ان دونوں فیڈروں کے باعث 11Kvہیر اور 11Kvرحمان پورہ کے فیڈروں کی اوور لوڈنگ کے مسائل کاازالہ ہو سکے گا ۔نئے فیڈر لیل کے باعث کوٹ رندھاوا سنگھ، کوٹ نتھا سنگھ، لیل، ایچ ایس بی سی، اور مین عسکری لنک روڈ جبکہ بلال کالونی فیڈر کے باعث مہر ٹائون ، لدھڑ،ڈی ایچ اے فیز 9کے کچھ علاقوں ،ولیج اروڑہ والا ،ولیج وڈا موٹا سنگھ اور رحمان پورہ سٹاپ کے علاقوںکی اوور لوڈنگ اور لوولٹیج جیسی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 132Kvپتوکی گرڈ سے نکلنے والے نئے ہنجرائے کلاں فیڈرکے باعث پتوکی فیڈر اور میگا فیڈر کو ریلیف حاصل ہو گا ۔ جس کی وجہ سے ہنجرائے کلاں ، اعوان چک 39،چڈوچک ، طاہر کالونی اور پتوکی کونہ کے علاقوں کی اوورلوڈنگ اور لوو ولٹیج کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا ۔ جبکہ 132Kvپتوکی گرڈسے نکلنے والے نئے جگووالہ فیڈر پر کام مکمل کیا جا رہا ہے جس کے باعث نہ صرف اولڈ منڈی کے اوور لوڈڈ فیڈر کو ریلیف حاصل ہو سکے گابلکہ جگووالہ چک4-ناروکی ٹھٹھہ،کوٹ آریانہ اور زاہد ہائوسنگ سکیم کی اوور لوڈنگ کا مسئلہ حل ہو سکے گا ۔

لیسکو اپنے معزز صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہر لمحہ کوشاں ہے اور اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے افسران اور آپریشنل سٹاف صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :