جعلی مقدمات کے ذریعے پیپلز پارٹی کے فعال نظریاتی جیالوں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا ‘ عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن ہر جیالے کا تحفظ کر نا اچھی طرح جانتے ہیں‘ صدر پیپلز پارٹی لاہور کی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 20:40

جعلی مقدمات کے ذریعے پیپلز پارٹی کے فعال نظریاتی جیالوں کو کوئی ڈرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے مخالفین کی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں، جعلی مقدمات کے ذریعے پیپلز پارٹی کے فعال نظریاتی جیالوں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن ہر جیالے کا تحفظ کر نا اچھی طرح جانتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کے کارکن چوہدری حسیب زاہد کی رہائی کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جیلوں اور مقدمات سے پیپلز پارٹی کے جیالے کو ڈرا دھمکا نہیں سکتا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان ہی ہیں جو جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھند ے پر جھول جاتے ہیں، جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں، ظالم کا مقابلہ کرنا پارٹی کا منشور ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظالم کا مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ دیا ہم شہید بھٹو کے کارکن ہیں ہم نہ ڈرتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کی بہترین تربیت کی ہے ،پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم وہمت کی داستان ہے ،جسے ہر سیاستدان کو پڑھنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :