وزیراعظم بننے کے بعد سے میاں نواز شریف مسلسل 5 ویں برس عید بیرون ملک منائیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 19:52

وزیراعظم بننے کے بعد سے میاں نواز شریف مسلسل 5 ویں برس عید بیرون ملک ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) وزیراعظم بننے کے بعد سے میاں نواز شریف مسلسل 5 ویں برس عید بیرون ملک منائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے سعودی عرب موجود ہیں۔ وزیراعظم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید منانے کیلئے سعودی عرب سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم بننے کے بعد سے میاں نواز شریف مسلسل 5 ویں برس عید بیرون ملک منائیں گے۔

واضح رہے کہ دور جلا وطنی میں میاں نواز شریف کی جانب سے شکوہ کیا جاتا تھا کہ انہیں اس وقت کے صدر پرویز مشرف خوشی کے تہوار پاکستان میں منانے کی اجازت نہیں دیتے۔ تاہم اب جب سے میاں نواز شریف خود وزیراعظم بنے ہیں تب سے انہوں نے تمام عیدیں دیار غیر میں ہی منائی ہیں۔