وزیر اعلیٰ بلوچستان کی عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر شہروںمیں مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے جامع ،مربوط سیکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 جون 2017 20:37

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر شہروںمیں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر شہروںمیں مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لئے جامع اور مربوط سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس ,تمام ڈی آئی جیز اور ڈویژنل کمشنروںکو قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ حفاظتی انتظامات کرکے عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ڈویژنل کمشنروں ، ڈی آئی جیز ، ڈپٹی کمشنروں اور ایس پیز کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ عیدالفطر کے دوران تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہینگے اور اپنے اپنے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال اور انتظامی امور کی نگرانی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کو ڈویژنل اور ضلع کی سطح کے پولیس اور انتظامی افسران کی عیدالفطر کے دوران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔