وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا معروف صنعت کار شیخ محمد ارشد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 24 جون 2017 20:36

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا معروف صنعت کار شیخ محمد ارشد کے انتقال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر و معروف صنعت کار شیخ محمد ارشد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیخ محمد ارشد مرحوم نے ہمیشہ تاجر برادری کے عزت و احترام کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور اچیومنٹ ایوارڈز جیسے اقدامات کے ذریعے تاجر برادری کا نام روشن کیا۔

متعلقہ عنوان :