چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد آمد،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے استقبال کیا

چینی وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی ‘شہبازشریف

ہفتہ 24 جون 2017 20:36

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد آمد،وزیراعلیٰ شہبازشریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کانورخان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا۔دونوں رہنماء پرجوش طریقے سے گلے ملے۔بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان آمد پرآپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیںاورپاکستان آپ کی آمد ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے۔ آپ کے دورے سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ ، صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :