پارہ چنار ،کوئٹہ کے سانحات انسانیت ،امن کیخلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش ہے ‘ مولانا فضل الرحمن

بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ‘ مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام (ف)

ہفتہ 24 جون 2017 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے پارہ چنار اور کوئٹہ کے سانحات کو انسانیت ،ملک کے امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنمائوں مولانا محمد امجد خان،مولانا حافظ حسین احمد ،مولانا فیض محمد ،مولانا گل نصیب خان،حاجی شمس الرحمن شمسی ،محمد اسلم غوری ،مفتی ابرار احمد،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے گفتگو کر رہے تھے مولانا نے ان سانحات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا مقابلہ قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے اس حوالے سے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جے یو آئی اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ہر سطح پر کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی جلد تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم سامنے لائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔