بنوں میں میٹرک کے سالانہ امتحابات، اکرم خان درانی کالج کے میٹرک کے طلباء کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پہلی بیس پوزیشنوں میں بائیس پوزیشنیں حاصل کیں

ہفتہ 24 جون 2017 20:33

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) خبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں میٹرک کے سالانہ امتحابات میں اکرم خان درانی کالج کے میٹرک کے طلباء نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امسال بورڈ کے امتحان میں پہلی بیس پوزیشنوں میں بائیس پوزیشنیں حاصل کیں۔ طلباء کی یہ ریکارڈ سازکامیابی ادارے کے مثالی تعلیمی ماحول اور انتظامیہ کے بہترین نظم و ضبط کاعملی مظہر ہے۔

ادارہ ہذا کے سربراہ ڈاکٹر رضا خان نے اس موقع پر بہترین پوزیشن لینے والے طلباء کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تعلیم و تربیت کی اہمیت اورمستقبل میںاس سے بھی بہتر نتیجہ دکھانے کے لئے مستقل محنت پر زور دیا۔ بنوں بورڈ کی طرف سے کالج ہذا کو سب سے زیادہ پوزیشنز لینے پر بہترین کارکردگی ایوارڈ اور ساتھ درانی کالج کے پرنسپل صاحب کو بہترین پرنسپل ایوارڈ سے نواز ا گیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق جماعت دہم کے طالبعلم محمد یوسف خان1043نمبرات کے ساتھ دوسری ، اُسامہ غفار 1040نمبرات کے ساتھ تیسری ،معظم سیاب1036نمبرات کے ساتھ چوتھی، کرامت اللہ جان1036نمبرات کے ساتھ چوتھی، مشکوٰة اللہ1035کے ساتھ پانچویں ،ضیاء الرحمن 1033نمبرات کے ساتھ ساتویں، محمد اسامہ سعید1031نمبرات کے ساتھ آٹھویں ، محمد اسد1027نمبرات کے ساتھ دسویں، محمد حسن خان 1026نمبرات کے ساتھ گیارہویں ،راز محمد1025نمبرات کے ساتھ بارہویں ، سلمان خان1024نمبرات کے ساتھ تیرہویں،مزمل شاہ 1023نمبرات کے ساتھ چودہویں،یوسف خان1020نمبرات کے ساتھ سترہویں، محمد سبیل خان1019نمبرات کے ساتھ آٹھارہویں ،محمد ذیشان 1019نمبرات کے ساتھ آٹھارہویں ،محمد زاہد اقبال1018نمبرات کے ساتھ انیسویں، عبداللہ1018نمبرات کے ساتھ انیسویں ، عبدالحمید1018نمبرات کے ساتھ انیسویں ،عبداللہ1016نمبرات کے ساتھ بیسویں، فرہاد اللہ 1016نمبرات کے ساتھ بیسویں ، ذیشان زاہد 1016نمبرات کے ساتھ بیسویں جبکہ طارق انجم نے 1016نمبرات کے ساتھ بیسویں پوزیشن حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔محمد نعمان

متعلقہ عنوان :