پاکستان نیوی کے جعلی نیلامی کے کاغذات پر بڑی کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ،ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان

ہفتہ 24 جون 2017 20:31

پاکستان نیوی کے جعلی نیلامی کے کاغذات پر بڑی کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان نیوی کے جعلی نیلامی کے کاغذات پر بڑی کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے ، محکمہ ایکسائز نے اسمگل شدہ بڑی کمرشل گاڑیاں پاکستان نیوی کے جعلی نیلامی کے کاغذات پر رجسٹرڈ کیں ہیں جس سے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے پاکستان نیوی کے جعلی کاغذات پر اصل سے بھی انتہائی کم رقم پر اسمگل شدہ بڑی کمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ کیں ہیں ، حساس اداروں کو 50 فی صد رعایت پر گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے کی چھوٹ ہے لیکن محکمہ ایکسائز نے 50فی صدسے بھی کم فیس لی ہے جس سے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو ا ، واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان نیوی کے جعلی نیلامی کے کاغذات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار بھی جمع کروائی گئی تھی ، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا تھا کہ نیوی کے جعلی کاغذات پر ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے جس سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران نے اعلی حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کرکے ہزاروں کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی۔

متعلقہ عنوان :