جاپان اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیا،ْعید الفطر 25جون اتوار منانے کا اعلان

عید الفطر 25جون کو منائی جائے گی ،ْ فقہ کونسل آف امریکہ

ہفتہ 24 جون 2017 20:31

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) جاپان اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے ،ْعید الفطر 25جون اتوار منانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے اعلان کیاہے کہ عید الطفر 25جون کو منائی جائے گی ،تاہم فقہ کونسل کی جانب سے یہ اعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ، جاپان اور شمالی کوریا میں شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فقہ کونسل نارتھ امریکہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شوال کے چاند کی پیشگوئی کی ہے جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی عید الفطر کا چاند دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :