صوبائی و زیر جیل کی جانب سے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جیل اسیران کیلئے عید کا تحفہ

ملک احمد یار ہنجرانے اپنی جیب سے جرما نہ کی رقم ادا کر کے معمولی نوعیت کے سزا یافتہ اسیران کو رہائی دلوادی

ہفتہ 24 جون 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) صوبائی و زیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرنے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنی جیب سے جرما نہ کی رقم ادا کر کے معمولی نوعیت کے سزا یافتہ اسیران کو رہائی دلوادی۔

(جاری ہے)

وزیر جیل خانہ جات نے سب جیل چکوال میں قید زاہد اقبال ولد محمد اسلم ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید محمد افتخار ولدمحمد اسحاق ،ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید عثمان علی ولدطارق محمود اورمحمد حنیف ولدمحمد نسیم کے جرمانے ادا کر کے انہیں رہائی دلوا ئی۔قید سے رہائی پانے والوں نے آئندہ پرامن اور قانون پسند شہری بن کر زندگی بسر کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :