عید الفطرپر 342 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری ہوئے

ہفتہ 24 جون 2017 20:27

عید الفطرپر 342 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری ہوئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے امسال عید الفطر کیلئے 342ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ،ْ گزشتہ برس237ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق امسال 40ارب روپے کے چھوٹے نوٹ جاری کئے گئے جس میں10,50اور100روپے کے نوٹ شامل تھے جبکہ گزشتہ برس اس مد میں22ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر کے 120شہروں میں قائم کمرشل بینکوں کی1002شاخوں اور 15شہرو ں میں موجود فیلڈ دفاتر سے 15لاکھ صارفین کو 25ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ۔گزشتہ برس ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 16ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :