تحصیل ظفر وال میں نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کرجاں بحق

ہفتہ 24 جون 2017 20:27

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) تحصیل ظفر وال میں نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق نارووال کی تحصیل ظفروال میں چہورگاؤں کے قریب 4 کم سن بچے نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیواہلکاروں کے مطابق چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کی عمریں 6 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں میں سے 2 بھائی اور 2 بہن بھائی تھے جن کی شناخت شہزاد، افضال، مریم اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔