عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے معاملے پر اختلاف کا باعث بننے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اچانک منظر عام سے غائب

ہفتہ 24 جون 2017 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے معاملے پر اختلاف کا باعث بننے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اچانک منظر عام سے غائب ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں اور ان کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین کو آخری بار اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج میں دیکھا گیا تھا اور ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین 22 جون کو دبئی کیلئے روانہ ہو گئے تھے اور اب 2 اگست کو ان کی وطن واپسی ہو گی۔ دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اہلخانہ کا اصرار ہے کہ وہ پاکستان میں ہی ہیں لیکن ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

متعلقہ عنوان :