پشاور،ْ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میںتین دہشت گردمارے گئے ،ْ بارہ مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 20:27

پشاور،ْ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میںتین دہشت گردمارے گئے ،ْ بارہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پشاورکے علاقہ مترہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میںتین دہشت گردمارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، مشتبہ علاقوں میں انٹلی جنس اطلاعات پرمبنی کارروائیاں اورسرچ آپریشنزہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاقہ مترہ میں انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں کی گئی ایک کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، اس دوران ایک سپاہی اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق پنجاب کے علاقوں گوجرہ، جڑانوالہ اورفیصل آباد کے نواح میں پاکستان رینجرزپنجاب نے سی ٹی ڈی، پولیس اوراینٹلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ سرچ آپریشنز کئے، ان کارروائیوں میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :