امریکہ کی کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں ،ْ امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 24 جون 2017 20:27

امریکہ کی کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گرد حملوں کی مذمت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) امریکہ نے کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ہفتہ کو یہاں موصول ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں اور انکے اہل خانہ سے گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت اور اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر دنیا سے دہشتگردی کے خاتمہ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔