بدقسمتی سے ریلوے کا محکمہ لاوارث رہا ہے ،سروس سٹرکچرکے لیے کبھی کوئی جامع پلان نہیں بنایا گیا ‘ خواجہ سعد رفیق

مختلف نوعیت کی بھرتیوں نے سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے الجھنیں پیداکی ہیں جنہیں سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں

ہفتہ 24 جون 2017 20:24

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان ریلویز کوسفارش ، رشوت اور اقرباپروری سے پاک کیا ہے کسی بھی سیاسی شخصیت کو اس کے عہدے کی بنیادپر پاکستان ریلوے میں اینٹرٹین نہیں کیاگیا ، بدقسمتی سے یہ محکمہ لاوارث رہا ہے اس کے سروس سٹرکچرکے لیے کبھی کوئی جامع پلان نہیں بنایا گیا ،مختلف اوقات میں مختلف نوعیت کی بھرتیوں نے سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے الجھنیں پیداکی ہیں جنہیں سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

یہ بات وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر کے اسٹیشن ماسٹروں کے مطالبات پر مذکرات کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں کی۔ اسٹیشن ماسٹروں کی نمائندگی سمپارس یونین کے مرکزی چیئرمین راجہ محمدعرفان نے کی۔وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے اسٹیشن ماسٹروں کو ہیڈکوارٹرز آفس لاہور آنے پر خوش آمدیدکہا اور ان کے مطالبات غورسے سنے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویز نے کہا کہ آپ نے سکیل اپ گریڈیشن کا انتظار کیا ہم آپ کے مشکور ہیںاور آپ کے ساتھ دوبارہ بیٹھیں گے اور مطالبات کے حل کے لیے راستہ نکالیں گے۔

سروس کا سٹرکچردینے کے حوالے سے ہم بھی فکرمند ہیں اس کے لیے ریلوے کی کمیٹی ایک کمپنی کے ساتھ پہلے ہی کام کررہی ہے اورجلد سفارشات پیش کرے گی جس میں تمام ملازمین کے لیے مناسب سکیل اور لائن آف پروموشن ہوگی۔ آپ ریلوے کا چہرہ ہیں آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ہوگی تو ہمیں اس سے خوشی ہوگی اور ریلوے میں بہتری آئے گی۔ ہم نے ملازمین کی فلاح کو سب سے پہلے رکھا ہے ۔ ریلوے ملازمین کے بچوں کو بہترسہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم دینے کے لیے سکولوں کی حالت بہتر کررہے ہیں۔وزیر ریلویز خواجہ سعد نے مزید کہا کہ ملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید طرز پر فلیٹ تعمیر کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :