چین کی پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی پر زور مذمت

چین دہشت گردی کیخلاف جنگ اور ملکی استحکام اور عوام کے تحفظ کی غرض سے کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ،ْ چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 24 جون 2017 20:24

چین کی پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی پر زور مذمت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) چین نے پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ چین دہشت گردی کیخلاف جنگ اور ملکی استحکام اور عوام کے تحفظ کی غرض سے کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چینی وزارت خارجہ کی خاتوں ترجمان نے گزشتہ روزکوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گرد حملوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ اور ملکی استحکام اور عوام کے تحفظ کی غرض سے کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

ترجمان نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کو دہشت گردحملوں سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔انہوں حملوں میں شہداء کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔