Live Updates

پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے ،ْ عمران خان

بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی

ہفتہ 24 جون 2017 20:24

پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے ،ْ عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نوازشریف اور کرپٹ مافیا کے لئے اللہ کی پکڑ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ بابراعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، تمام دعووں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود اپریل 2016 سے آج تک نواز شریف نے پاناما لیکس پر قوم کے سوالات کے جواب نہیں دیئے جبکہ پاناما لیکس اللہ کی جانب سے نواز شریف اور کرپٹ مافیا کی پکڑ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ نواز شریف سمیت کرپشن کے بڑے بڑے برج الٹ دے گا اور قوم انشاء اللہ پاناما فیصلے کے بعد بدلا ہوا پاکستان دیکھے گی۔ بابراعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو کر فخر اور اطمینان محسوس کر رہا ہوں جبکہ شریف خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے میں عمران خان اوران کی تحریک کا تاریخی کردار ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات