وزیرداخلہ سے آئی جی ایف سی بلوچستان کا ٹیلی فونک رابطہ ، ایف سی کودہشتگردوں کے خلاف حاصل بڑی کامیابی سے متعلق بریفنگ، چوہدری نثار کی کامیاب کاروائی پر ایف سی کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف

موثر حکمت عملی سے کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ روکا جا سکتا تھا ، کم ازکم ایسی تدابیر اختیار کی جاسکتی تھیں جس سے نقصان کم ہو، وزیر داخلہ چوہدری نثار کارکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی ہلاکت سے متعلق اب تک کی قانونی کارروائی پر اظہار اطمینان

ہفتہ 24 جون 2017 20:22

وزیرداخلہ  سے آئی جی ایف سی بلوچستان کا ٹیلی فونک رابطہ ، ایف سی کودہشتگردوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس دوران آئی جی ایف سی نے گزشتہ دنوں ایف سی کی اہم کارروائی میں حاصل بڑی کامیابی سے متعلق بریفنگ دی ، وزیرداخلہ نے کامیاب کاروائی پر ایف سی کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کو افسوسناک امر قرار دیتے ہوئے کہاکہ موثر حکمت عملی سے یہ واقعہ روکا جا سکتا تھا یا کم ازکم ایسی تدابیر اختیار کی جاسکتی تھیں جس سے نقصان کم سے کم ہو ۔

ہفتہ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس دوران آئی جی ایف سی نے گزشتہ دنوں ایف سی کی اہم کاروائی میں حاصل بڑی کامیابی سے متعلق وزیر داخلہ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ایف سی کی کامیاب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو اہم ترین دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے دہشت گرد نذر محمد عرف بیبرگ اور محمد جان عرف چھوٹا لیلا قائد اعظم ریذیڈنسی، کوئٹہ ریلوے ٹریک، کوئٹہ ایکسپریس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں جیسی متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھے ۔

وزیرداخلہ نے کامیاب کارروائی پر ایف سی کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی ایف سی نے رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کی پولیس اہلکار کو ٹکر کے واقعہ پر بھی بریفنگ دی ۔ وزیرداخلہ نے واقعہ سے متعلق اب تک کی جانے والی قانونی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک امر ہے ، موثر حکمت عملی سے یہ واقعہ روکا جا سکتا تھا یا کم از کم ایسی تدابیر اختیار کی جا سکتی تھیں جس سے نقصان کم سے کم ہو۔