ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ضلع چکوال کے پولیس شہداء کے گھروں میں جاکر ان کے اہل خانہ کو عیدی اور تحائف دیے

ہفتہ 24 جون 2017 18:35

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد ہارون جوئیہ اور دیگر ڈی ایس پی صاحبان نے ضلع چکوال کے پولیس شہداء کے گھروں میں جاکر ان کے اہل خانہ کو عیدی اور تحائف دیے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ڈی پی او حال ہی میں شہید ہونے والے اے ایس آئی اختر خان کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے اختر خان کے دو معصوم بچوں کو عیدی اور تحائف پیش کیے اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طاہر سکندر مرزا ، ڈی ایس پی صدر کاظم رضا نقوی اور دیگر ڈی ایس پیز نے گزشتہ32سالوں میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے گھروں میں جاکر ان کے اہل خانہ کو عیدی اور تحائف دیے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ قربانیاں اور خون دینے والے پولیس افسر اور اہلکار چکوال پولیس کا فخر ہیں اور ان کے خون نے چکوال پولیس کا نام معتبر کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے وارثان کو یقین دلایا کہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور چکوال پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :