جعلی چیک دینے والا جعلساز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ہفتہ 24 جون 2017 18:35

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) 3مختلف اوقات میں جعلی چیک دینے والا جعلساز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ سٹی پولیس چکوال نے تین علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ داتا سینٹری سٹور کے خواجہ جاوید اقبال ولد خواجہ بشیر الدین ساکنہ محلہ انوار آباد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ابو بکر ولد توفیق گوندل ٹینٹ والے نے مختلف اوقات میں اس کی دکان سے موٹریں خریدیں اور 70ہزار روپے کا چیک دیا۔

چیک کیش کرانے کیلئے جب بینک بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ حیات ٹریڈرز کے شوکت حیات ولد محمد حیات ساکن تترال نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست دی کہ ابو بکر ولد توفیق گوندل مختلف اوقات میں ان کے سٹور سے خریداری کرتا رہا، چونکہ ملزم کا والد توفیق گوندل ٹینٹ کا کاروبار کرتے تھے اور ان کی شہرت بھی اچھی تھی جس پر ہم نے اعتماد کیا۔

(جاری ہے)

ملزم ابو بکر نی7لاکھ68ہزار روپے کا ادھار سامان خریدا جس کے بدلے میں انہیں چیک دیا۔ چیک جب کیش کرانے کیلئے بینک بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ عامر ولد اعجاز سکنہ چھپڑ بازار چکوال نے درخواست دی کہ ملزم ابوبکر ولد توفیق سکنہ محلہ فاروقی اچھے تعلقات کی بنا پر اس کی دکان سے سامان لیتا رہا اور جب رقم مبلغ3لاکھ48ہزار 500 روپے ہوئی تو سائل نے رقم کا مطالبہ کیا تو جس نے رقم کے عوض چیک دیا جو کیش کرانے کیلئے بینک بھیجا تو ڈس آنر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :