سانحہ کوئٹہ اور پارا چنار میں شہید ہونیوالوں کوقوم ہمیشہ یاد رکھے گی ،سجاد اکبرعباسی

ہفتہ 24 جون 2017 20:22

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ڈسٹرکٹ بارراولپنڈی کے صدر سجاد اکبرعباسی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ اور پارا چنار میں شہید ہونیوالوں کوقوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی بہادر اقوام میں ہوتا ہے جبکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاررائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشنز سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک کو دہشتگردی سے مکمل پاک صاف کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عید کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری عرفان احمدخان نیازی نے کہاکہ عید کا تہوار ہمیں آپس میں محبت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہیں ہمیں چاہیے کہ عید کی خوشیوں میں اُن کو بھی یاد رکھیں جنہوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کر دی قوم شہیدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

دہشتگردوں کا ملک سے بھاگنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ پاک فوج کی حکمت عملی نے دہشتگردوں کا تمام تر منصوبے خاک میں ملا دئیے ہیں اور ملک بھر میں امن اس بات کی ضمانت ہے ملک سے دہشتگردی کا باب ہمیشہ کیلئے ختم ہونیوالا ہے۔ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :