چاند رات اور عید الفطر کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری

ہفتہ 24 جون 2017 20:22

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات باہم فراہم کرنے کے لیئے راولپنڈی شہر کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا اس موقعہ پر چاند رات کو بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم شاہرائوں پر وارڈن افسران کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ عید الفطر کے دن مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوںاور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر بھی وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا کر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ہیلپ لائنزپر خصوصی سکواد تشکیل ،ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کا کرتب دیکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھنے اور سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ عید الفطر کے بڑے مذہبی تہواراور پرمسرت موقعہ پر شہریوں کو ٹریفک کی ہر ممکن سہولیات فراہمی کے پیش نظر راولپنڈ ی میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے اس دوران وارڈن افسران کی مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہرائوںاور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر وارڈن افسران کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے جبکہ شہریوں کو آن گرائونڈ مدد ، رہنمائی اور کسی بھی مشکل صورت حال کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن051.9272616 کو مزید فعال بناتے ہوئے سپیشل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ سیکیو رٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کا کرتب دیکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کے خلاف موثر انداز سے کاروائی کریں گی انہوں نے احکامات جاری کیئے کہ عید الفطر کے موقعہ پر تمام افسران اور فیلڈ سٹاف اپنے اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ سرانجام دیں اور شہریوں کی مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے ٹریفک روانی کی بہترین سہولتیں فراہم کریں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :