راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کیخلاف کاروائی،12ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 20:22

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس نے دانش سی1200گرام چرس، اقبال سی1200گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے وحید سی180گرام چرس، تھانہ RAبازار پولیس نے قیصر سی96بوتل شراب ، تھانہ گوجرخان پولیس نے عبدالرئوف سے 850بوتل شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے اظہر سی01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ کینٹ پولیس نے فرخ سی01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کاشف سی720ماچس پٹاخے، جمیل سے 2800ہوائیاں ، 02بورے ہوائیاں باندھنے والی کاتیاں ، وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ مورگاہ پولیس نے نعیم جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ بنی پولیس نے جاوید اور اسلام گل کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :