عید الفطر پر ون ویلنگ روکنے کیلئے مربوط پلان تشکیل

ہفتہ 24 جون 2017 20:22

عید الفطر پر ون ویلنگ روکنے کیلئے مربوط پلان تشکیل
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) راولپنڈی پولیس نے عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ کو روکنے کیلئے ایک مربوط پلان تشکیل دے دیا ۔اس موقع پر راولپنڈی پولیس کے تقریباً ایک ہزار کے قریب افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایات پرچاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ون ویلنگ کے انسداد کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے ۔

جس کے مطابق ایک ہزار افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ضلعی پولیس کے علاوہ اسپ سوار ، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکارڈ بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر منچلے نوجوان اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جس کے سدباب کیلئے راولپنڈی شہرمیں خصوصی پکٹنگ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اگر کوئی شخص ون ویلنگ کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کیخلاف متعلقہ تھانے میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔راولپنڈی پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اس موقع پر اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :