کوئٹہ، کون کہاں عید منائے گا

ہفتہ 24 جون 2017 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی عید الفطر کوئٹہ میں ،ممتاز قانون دان سیاسی رہنما ملک سمندر خان ایڈوکیٹ کچلاک میں،اے این پی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی چمن میں،سابقہ صوبائی وزیر ہمایوں جوگیزئی کراچی میں ،مسلم لیگ کے ایڈیشنل صوبائی جنرل سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کوئٹہ میں ،ایڈوکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ امان اللہ کنرانی کراچی میں ،پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر چنگیز خان جمالی نصیرآباد میں ،سابقہ میئر کوئٹہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر مقبول لہڑی کوئٹہ اورکراچی میں ،پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند سعودی عرب میں ،مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر عامر رند رندگڑھ میں ،بلوچستان کے سابق وزیراعلی نواب اسلم ریئسانی ،نوابزادہ حاجی لشکری ریئسانی ،نوابزادہ سراج رئیسانی کوئٹہ میں،بی این پی عوامی کے رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر زہری کراچی میں جمہوری وطن پارٹی کے علی گروپ کے سربراہ نوابزادہ علی بگٹی کراچی اور دبئی میں ،ممتاز قبائلی رہنما ملک متہرزئی کچلاک میں ،پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابقہ صوبائی صدر صادق عمران کراچی اور نصیرآباد میں ،سابقہ اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو حب میں ،خلجی قبیلے کے سربراہ نواب سلمان خلجی کوئٹہ میں عید منائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :