ہنگو،پبلک سکول اینڈکالج کی طالبہ کااعزاز، کلاس نہم میں 550میں سے 505نمبر لیکر ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی

ہفتہ 24 جون 2017 20:07

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ھنگو پبلک سکول اینڈ کالج ھنگو کی طالبہ عائشہ شہباز کا منفرد اعزاز،کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحان میں کلاس نہم میں 550میں سے 505نمبر لیکر ضلع ھنگو میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، چیئر مین بورڈ آف گورنرز ھنگو پبلک سکول اینڈ کالج ڈسٹرکٹ پولیس افیسر احسان اللہ خان نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ عائشہ شہباز کے لیے دس ہزار روپے کیش پرائز اور اعزازی شیلڈ کا اعلان کیا ہے ۔

ڈی پی او احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ ھنگو پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ کا ضلع بھر میں ٹاپ آنا بحثیت چئیر مین بور آف گورنر میرے اور ادارے کی انتطامیہ،سٹاف کے لیے باعث اطمینان امر ہے۔انہوں نے پوزیشن ہولڈر عائشہ شہباز کو پانچ ہزار روپے اپنی طرف سے اور پانچ ہزار ادارے کی طرف سے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ نئی نسل کی درست سمت رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اور ھنگو پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبا و طالبات عملی زندگی میں ادارے اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گئے۔ڈی پی او احسان اللہ خان نے ھنگو کے سیاسی،سماجی حلقوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ضلع بھر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ آفزائی کریں۔

متعلقہ عنوان :