درگاہ شاہ دوانو سلطان ہا شمی کا 785واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 20:07

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) درگاہ شاہ دوانو سلطان ہا شمی کا 785واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا ، جس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرید وں نے شرکت کی ،سالانہ عرس مبارک کے مو قع پر درگاہ میں نعت خوانی و ثناء خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق درگاہ شاہ دوانو سلطان ہا شمی کا 785واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا ، جس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرید وں نے شرکت کی ،اس مو قع پر درگاہ کے گا دی نشین فقیر عبدالقیو م عاجز نے درگا ہ پر آنے والے مریدین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ درگاہ شاہ دوانو سلطان ہا شمی کا عرس گذشتہ آٹھ سو سالو ں سے جاری ہے اور ہر سال درگاہ شریف کا عرس مبارک شایا نہ شان انداز سے منا یا جاتاہے ، سائیں شاہ دوانو یمن سے ہجر ت کر کے سندھ میں آکر آباد ہو ئے اور سائیں کی کر اما ت کو دیکھتے ہو ئے کئی قبیلے سائیں کے مر ید ہو گئے ،سائیں نے یہا ں آکر سو ایکٹر زمین خرید کی جو کہ آج بھی درگاہ کے احاطے میں مو جو د ہے ،سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پوری رات درگاہ کے احاطے میں جاری رہیں جبکہ عر س مبارک کے مو قع پر مرید ین کو سیر ی بھی کر وائی گئی اور مرید ین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس مو قع پر صاحبزادہ علی رضا مو من نے بھی خطاب کیا ۔