جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ 29جون کو بدین پہنچیں گے

ہفتہ 24 جون 2017 20:06

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ 29جون کو بدین پہنچیں گے ۔اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

گاجماعت اسلامی ضلع بدین کے ترجمان صاحبزادہ صدیق بلیدی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ 29جون بدین پہنچیں گے کارکنان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جائے گا کارکنان نے قائم مقام امیرکی بدین آمد پر تیاریاں شروع کردی ہیں قائم امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ بدین میں جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے منعقد کی جانے والی العباس ہال میں عید ملن پارٹی سے خطاب کریں گے ان کے ساتھ جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ کے منتظم جلال الدین منصوری،بدین ضلع کے امیر غلام رسول احمدانی کے علاوہ دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔