سجاول اور ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،عوام کو شدید تکلیف کا سامنا

ہفتہ 24 جون 2017 20:06

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سجاول اور ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ رات افطاری ، تراویح او ر سحری کو بھی بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنہ رہاجبکہ دن کے اوقات میں بھی بجلی بند ہونے سے روزہ داروں کو برف کے حصول میں پریشانی رہی اور کاروبارمعطل جبکہ پانی کی سپلائی متاثررہی ، مقامی شہریوں نے فوری طور پر بجلی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :