سجاول ،عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم مشینوں کو بند کردیاگیا،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 24 جون 2017 20:06

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سجاول میں عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم مشینوں کو بند کردیاگیاہے اس سلسلے میں صارفین نے شکایت کی ہے کہ سجاول میں چار بنکوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں تاہم چھٹیوں کے دنوں میں ان کو بند کردیاگیاہے ،دوردراز کے علاقوں سے نوکری پیشہ افراد اپنے پیاروں کے ساتھ عید گذارنے کے لئے پہنچناشروع ہوگئے ہیں جنہیں اے ٹی ایم مشینوں کی بندش سے شدید پریشانی کا سامنہ ہے ،جبکہ بنک بند ہونے سے بھی انکو رقم کا حصول ممکن نہیں ،مقامی صارفین نے ضلع سجاول کی تمام بنکوں میں اے ٹی ایم مشینوں کو فعال بنانے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :