سجاول اور قریبی علاقوں میں عید کی تیاری زور شور سے جاری

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں عید کی تیاری زور شور سے جاری ہے ، عید کے سلسلے میں تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کے علاوہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو امدادی رقم جاری ہونے کے بعد خریداری میں تیزی آگئی ہے اور سجاول ضلع کے تمام شہروں میں خریداری کا سلسلہ تیز ہوگیاہے ، علاوہ ازیں ماہ صیام میں زکوات فطرہ اور خیرات سے بھی غریب افراد کی مالی امداد کے علاوہ راشن اور کپڑوں کی تقسیم سے غریب افراد بھی اچھی عید کرسکیں گے ، تاہم عید کی خریداری کرنے والے افراد نے گرانی اور قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی شکایت کی ہے جبکہ تاجروں اور درزیوں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے اضافے پر شدید برھمی کا اظہار کیاگیاہے ، سجاول میں مجموعی طور پر عید کی تیاریاں پہلے کی نسبت زیادہ نظرآرہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :