سجاول کے قریب مختلف حادثات میں 20سے زائد افراد زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سجاول کے قریب مختلف حادثات میں 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،سجاول کے قریب بدین روڈ پر کراچی سے بدین جانے والی سوزوکی پک اپ الٹ گئی جس میں سوار بدین کے رہائشی کولہی ہندو برادری کے چودہ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایاگیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،جبکہ پانچ شدید زخمیوں پاروتی، ونود ،منوج اور دوبچوں وکرم اور نرملا کو کراچی علاج کے لئے روانہ کیاگیاہے ،ادھر سجاول ٹھٹھہ روڈ پر دمدموکے قریب پک اپ سے ٹکرانے کے بعد ٹھٹھہ کے موٹرسائیکل سوار بچایو اور عاقل موندہ زخمی ہوگئے جبکہ گرڈ اسٹیشن کے قریب دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے نوراحمد سومرو، گل حسن سومرو اور علی شیرپالاری اور حسن ملاح زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں علاج کے لئے لایاگیا، گذشتہ رات ٹیمانی میں ملاح برادری میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں، علاوہ ازیں واٹرسپلائی تالاب کے قریب رہائشی دوشیزہ شبانہ بنت عرس نے بلیچ پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے فوری طورپر اسپتال پہنچاکر طبی امداد دی گئی ،ادھرشاہ عقیق کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے زخمی نورمحمد جت زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :