عوام کو تحفظ فراہم کر نا اولین ترجیح ہے ، جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) عوام کو تحفظ فراہم کر نا اولین ترجیح ہے ، جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا روائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، منشیا ت فروشوں کو گرفتار کیا جارہاہے ، رمضان المبارک میں سیکورٹی کے بہتر اقدامات کئے گئے ، عید الفطر کے مو قع پر بازاروں سمیت تما م شاہر اہو ں پر پولیس کی اضافی نفر ی تعینا ت کی گئی ہے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، عوام کی سہو لت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، ضلع ٹنڈومحمد خان کی ایس ایس پی نسیم آراء پہنور کا افطار ڈنر کی تقریب سے خطا ب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نسیم آراء پہنور کی جانب سے شہر یو ں کے اعزاز میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی آئی جی خادم حسین رند نے خصوصی شرکت کی اس مو قع پر ڈی آئی جی خادم حسین رند ، ایس ایس پی نسیم آراء پہنور نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمد خان میں منشیا ت فروشوں کے خلاف کا روائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، سینکڑوں منشیا ت فروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، منشیا ت کے خاتمے کے لئے ایک اسپیشل ٹاسک فورس بنا ئی گئی ہے جو کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف دن رات کا م کر رہی ہے ، ہم عوام کو تحفظ فراہم کر نا اپنا فر ض سمجھتے ہیں جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیو ں کا سلسلہ جاری ہے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کر یں ،انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مو قع پر سیکو رٹی کے بہتر اقداما ت کئے گئے عید الفطر کے مو قع پر بازاروں سمیت تمام شاہر اہو ں پر پولیس کی اضافی نفر ی تعینا ت کی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، تقریب میں ایم این اے سید نو ید قمر ، سابق چیئرمین ضلع کو نسل حید رآباد پیر خالد جان سرھندی ،سابق تعلقہ ناظم سید ذوالفقار علی شاہ ، میر سجا د علی تالپور ، میر کا ظم تالپور ، پیر اشفاق سرھندی ، ڈسٹرکٹ وائیس چیئرمین شیر امین لاکھو ، مسلم لیگ ن کے رہنما پیر معصوم جان سرھندی، بھی مو جو د تھے اس مو قع پر عمر ے کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں دو پولیس اہلکا روں کو عمر ے کے ٹکٹ دیے گئے ،تقریب سے قبل ڈی آئی جی خادم حسین رند نے سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمد خان اور بلڑی شاہ کر یم میں رپورٹنگ سینٹرز کا افتتاح کیا ۔