ہنگو ریلوے روڈ سے نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد،پولیس کی بر وقت کارروائی،قاتل اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ہنگو ریلوے روڈ سے نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد،پولیس کی بر وقت کاروائی،قاتل اسلحہ سمیت گرفتار،د،ڈی پی او احسان اللہ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ھنگو ریلوے روڈ پرانی پولیس لائن کے قریب سے نوجوان کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے مقتول کی ڈیڈ باڈی قبضہ میں لے لی اور مقتول کی اسد رضا ولد سید ساجد علی کے نام سے شناخت ہو گی۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں چھاپے مار کر اصل ملزمان خال لد ولد مقبول اور منو ساکنان گنجانو کلے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک پستول اور متعدد راونڈز برامد کر لیے ۔ڈی پی او کے مطابق وجہ قتل تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔