لورالائی میں ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے،مشیرحیوانات بلوچستان

مسائل ہمیں ورثہ میں ملے ہیں،تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، عبید اللہ جان بابت

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پشتون خواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی مشیر حیوانات جنگلات و جنگلی حیات عبید اللہ جان بابت نے پارٹی کے سینئر راہنماء منصور خان کاکڑ اور محمود خان حمزہ زئی کی قیادت میں پارٹی وفود میڈیا اور دیگر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر پختہ یقین رکھتی ہے لورالائی میں ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے مسائل ہمیں ورثہ میں ملے ہیں جسکے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سپیرہ راغہ سڑک کی تعمیر کیلئے حکومت نے چار ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی ہے انہوں نے کہاکہ مزکورہ سڑک کی تعمیر سے پانچ گھنٹوں کا سفر دو گھنٹے میں اسانی کا ساتھ طے کیا جاسکے گا جدید مواصلاتی رابطوں کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کی ترقی حکومت کی ترجیہات میں سرفہرست ہے پورے حلقے میں چیک اور ڈیلے ایکشن ڈیمز کا جال بچھا یا جارہا ہے ہم نے اگر اج بھی پانی جیسی نعمت کی قدر نہیں کی تو لورالائی ایک مرتبہ پھر قحط کی جانب جاسکتا ہے ہمیں پانی کے بے دریغ استعمال کو روکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں فلڈ پروٹیکشن وال پائپ لائینوں کی تنصیب اور بلڈوزر گھنٹوں کی فراہمی کیلئے میں نے سترہ کروڑ روپے کی رقم منظور کردی ہے اور فنڈز ریلیز بھی ہو چکے ہیں جس سے زراعت کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا مسلہ وفاقی حکومت کا ہے ہمارے زراعت کو لوڈ شیڈنگ سے بہت نقصان پہنچا ہے اس مسلہ پر کئی مرتبہ وفاقی حکومت سے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ہم نے متبادل کے طور پر بحران سے نمٹنے کیلئے شمسی توانائی کے زریعے زمینداروں اور گھریلوں صارفین کو چھوٹے چھوٹے پروجیکٹ فراہم کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں نشے کے ڈاکٹر کو کنٹریکٹ پر تعینات کر دیا ہے ہسپتال میں اپریشن تھیٹر ٹیچنگ کے ڈاکٹرزکیلئے رہائش ہاسٹلز مختلف وارڈز مسجد پارکنگ سمیت تعمیرو مرمت پر کروڑوں روپے کے لاگت سے کام اخری مراحل میں ہے حکومت عوام کو صاف پانی تعلیم صحت اور تفریح کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے پشتون قوم کو اج بھی غلام کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے قوم اپنے قومی واک و اختیار کیلئے پشتون خواء میپ پر ہمیشہ کی طرع اعتماد کریگی کارکن ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے عوام اور کاکنوں کو کھبی بھی مایوس نہیں کرونگا وہ انے والے الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :