ہنگومیں سیکیورٹی پلان ترتیب دیاگیا

عید الفطر کے موقع پر پولیس جوانوں کی چھٹیاں منسوخ،مساجد،امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر بھاری پولیس نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ضلع ھنگو میں سیکورٹی پالان ترتیب،عید الفطر کے موقع پر پولیس جوانوں کی چھٹیاں منسوخ،مساجد،امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر بھاری پولیس نفری تعینات کرنے کا فیصلہ،نماز عید حساس مقامات پر چیکنگ اور شہر میں ایلیٹ فورس کی پٹرولنگ سمیت دیگر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی،امن و امان برقار رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائیں گئے۔

ڈی پی او احسان اللہ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے لیے ضلع بھر میں سیکورٹی پالان مرتب کر لیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے دلخراش واقعات کے تناظر میں ھنگو ضلع میں عید الفطر کے لیے سیکورٹی پالان کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت امام بارگاہوں،مساجد،اور عید گاہوں پر خصوصی پولیس تعینات ہو گی جبکہ اہم راستوں پر چیکنگ پائنٹس بھی بنائے گئے ہیں اس کے علاہ سٹی میں پولیس پٹرولنگ مسلسل جاری رہے گی جبکہ پولیس جوانوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او احسان اللہ خان نے بتایا کہ تمام پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز کو بھی ھدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عید کے موقعہ پر الرٹ رہیںاور چیکنگ کے عمل کو سخت بنائیں۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی سکوارڈ بنائے گئے ہیں اور شہر میں پہلے ہی دفعہ ۴۴۱ کا نفاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے میڈیا کے توسط سے نوجوانوں ،بلدیاتی نمائیندوں اور مشران سے اپیل کی ہے کہ ہوائی فائیرنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو عید سرکاری مہمان کی حثیت سے منانا پڑے گی اس لیے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :