ڈاکٹرعارف علوی اور دیگر رہنماؤں کی ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار مذمت

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

ڈاکٹرعارف علوی اور دیگر رہنماؤں کی ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، سیکریٹری اطلاعات محمد الیاس شیخ اور کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز کراچی سمیت کوئٹہ اور پارا چنا ر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 52افراد کے زائد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ملک کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ان کایہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندا نوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔