مخالفین مجھ پر حلقے میں کام کروانے کا الزام لگا رہے ہیں، سعید غنی

پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز کو ہٹایا جارہا ہے، کراچی کے امن کی خاطر کسی قسم کا کوئی ری ایکشن نہیں دیں گے، تقریب سے خطاب بانی متحدہ کے پہلے چیف سیکورٹی آفسر اور ساتھیوں کوخوش آمدید کہتے ہیں، وقار مہدی

ہفتہ 24 جون 2017 20:04

مخالفین مجھ پر حلقے میں کام کروانے کا الزام لگا رہے ہیں، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی شہر کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور پی ایس 114 سے سعید غنی کی جیت اس سلسلے کی پہلی کڑی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکنان نے بانی ایم کیو ایم کے پہلے چیف سیکورٹی آفیسر عمر گوگا کی قیادت میں آئے وفد کے ہمراہ دوران پریس کانفرنس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، جلد مزید ساتھی بھی متحدہ چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔

ہم اس جماعت کا حصہ بن رہے ہیں جسکے قائدین کی بہادری کی مثالیں دنیا بھر کی سیاست میں زبان عام ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر وقار مہدی نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کراچی میں مستحکم ہورہی ہے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلقہ 114 میں سرکاری مشینری کے استعمال کی باتیں غلط ہیں۔مئیر کراچی ایم کیو ایم کے رہنما کا مہم چلا رہے ہیں۔

ساتھ ڈپٹی مئیر بھی موجود ہوتے ہیں۔ کے ایم سی کا عملہ ایم کیو ایم کی مہم میں استعمال ہورہا ہے۔ دوسری طرف گورنر ہائوس میں مسلم لیگ کے رہنما کے لیے لابنگ کی جارہی ہے۔ ایک طرف پیپلزپارٹی کے مخالفین یہ الزام لگاتے ہیں کہ نو سال سے پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا۔ دوسری طرف اس حلقے میں ترقیاتی کام کرانے کے الزامات بھی لگا رہے ہیں جب کہ حلقے میں جاری کام کسی صورت غیر قانونی نہیں۔

پیپلزپارٹی کی جیت کو یقینی دیکھ کر مخالفین یہ الزام لگا رہے ہیں۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران اب تک کوئی نا خوش گوار واقع پیش نہیں آیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔ لیکن ہم کراچی کے امن کی خاطر کسی قسم کا کوئی ری ایکشن نہیں دیں گے۔ انکا کہنا تھا پی ٹی آئی امیدوار بے دریغ پیسے کا استعمال کررہے ہیں لیکن مخالفین کی تمام تدبیریں فیل ہو جائیں گی اور 9 جولائی کو صرف اور صرف پی پی پی سرخروح ہوگی۔

متعلقہ عنوان :