عید کی خوشیوں میں مستحق اورغریب لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ،انہیں عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنا چاہیے،لیگی رہنماء

ہفتہ 24 جون 2017 19:52

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں ملک یعقوب اکبر ، چوہدری محمد رئو ف گھمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں مستحق اورغریب لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے ،انہیں عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنا چاہیے تا کہ انہیں ہمارے ساتھ عید کی خوشیاں منا کر اپنے دکھوں اور غربت کا احساس کم ہوسکے، ان خیالات کااظہارانہوںنے جیٹھی کے میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر میں معززین علاقہ سے گفتگو میں کیا اس موقعہ پر ، ثناء اللہ گھمن ، ملک اعزازالرحمن ، محمد اعظم ، محمد شعیب ،عامر گھمن ، محمد جاوید ، حسن ملک ودیگر بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھاکہ رمضان المبارک کا مہینہ تما م مسلمانوں کو صبر وانکساری کا درس دیتا ہے اورعید کا دن روزہ داروں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے غریب ہمسایوں ، رشتہ داروں اورمستحقین کو جس حد تک ممکن ہوسکے انہیں عید کے تحفہ تحائف اور عید ی دیں ،انہوںنے کہا کہ اسلام ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے ضرورت مندوں اورحاجت مندوں پر خرچ کریں اور اللہ کا وعدہ ہے کہ جو میری بنائی ہوئی مخلوق پر خرچ کرے گا تومیں اسے کئی گنا زیادہ لوٹائوں گا اوراجر عظیم عطا ء کروں گا ،مسلمانوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ رمضان المبارک اورعید کے تہوار پر خوشیوں کے ساتھ ساتھ نیکیاں بھی کمائیں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت سنور سکے۔

متعلقہ عنوان :